آؤٹ ڈور پارٹی کی وجہ سے رہائشیوں کی نیند میں خلل

ہفتہ کے روز شمالی ناروے کے علاقے لوفو تھن میں پولیس کو ایک اطلاع موصول ہوئی جس میں رات گئے ہیننگ دال کے علاقے میں رہائیشیوں کی نیندیں پارٹی شرکاء کے شوروغل سے اڑ گئیں۔پارٹی کے شرکاء کو قابو کرنے کے لیے علاقے کے رہائشیوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ جب پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی وہاں پارٹی کے شرکاء جن کی تعداد ایک سو سے ذائد تھی کو قابو کرنا مشکل تھا۔ اسلی ے پولیس کو ہیڈ کواٹر سے مزید شرکاء کو بلانا پڑا۔
گشت پر موجود ایک اور پولیس دستہ وہاں پہنچا،رہائشیوں نے شکائیت کی کہ پارٹی کے شورو غل کی وجہ سے انہیں رات کو سونے کا موقع نہیں مل رہا۔تھا۔یہ پارٹی صبح کے چھ بجے اختتام کو پہنچی۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں