اوسلو میں رہزنی کی واردات کے ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار

اوسلو میں اوسلو ر اوپرا ہائوس کے پاس آج بدھ کی صبح 04.40 AM پرتین ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیے گئے۔
پولیس آپریشن لیڈرتھور کا کہنا ہے کہ ہمیں سیکورٹی گارڈ نے واردات کی اطلاع دی ۔تفصیلات کے مطابق تین افراد نے آج صبح کے وقت ایک اکیس سالہ شخص کو ڈرا دھمکا کر اس سے اسکا بینک کارڈ شناختی کارڈ اور نقدی چھین لی ۔اس کے بعد ان ملزمان نے اس شخص کے کارڈ سے بینک سے چھوٹی چھوٹی رقوم بھی نکالیں۔سیکورٹی گارڈ سے اطلاع ملتے ہی گشت پر موجود پولیس جائے واردات پر پہنچ گئی۔بقول پولیس آپریشن لیڈر تھورجوکلنگ Tor Jøkling . کے ان تینوں اشخاص کا حلیہ اور اسٹائل چوروں جیسا تھا ۔پولیس نے انہیں رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے حوالات کے حوالے کر دیا ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں