اوسلو میں وکلاء کی ہڑتال ماہ اگست میں متوقع

اوسلو کی بارایسوسی ایشن نے اس بات کا فیصلہ کیا ہے کہ وکلاء اپنے معاوضوں کے سلسلے میں ماہ اگست میںہڑتال کریں گے۔یہ بات ایڈو وکیٹ میگزین نے لکھی ہے۔ابتدء میں یہ ہڑتال صرف برگن اوراوسلو میں کی جائے گی۔ ایلن ہولگر Ellen Holager Andenæs کے مطابق بے شک یہ بات کلائنٹ کے لیے افسوسناک ہو گی لیکن دوسری ملازمتوں کے معاوضے بڑہانے کے ساتھ ساتھ وکلاء کی فیسں میں بھی اضافہ ہونا چاہیے۔
وکلاء کی فیس میں یہ اضافہ اسی فیصد رکھنے کی تجویز پیش کی گئی ہے جوکہ ایک ہزار پچاس کرائون فی گھنٹہ بنتی ہے۔جبکہ پوری فیس ایک ہزار دو سو بیس ہونی چاہیے۔ او یہ موجودہ معاوضوں میں اضافے کے مطابق ہے۔وکلاء کے معاوضوںمیں اضافے کی ہڑتال چوبیس اگست بروز سوموار کو ہو گی۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں