اوسلو میں نارویجن پاکستانیوں نے برفباری میں پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔مظاہرین نے مظاہرے میں ٹارچز،نارویجن جھنڈوں اور بینرز کے ساتھ شرکت کی۔ اسلامک کونسل کے ممبران ریلی کے پیچھے مشعلوںکے ساتھ شریک ہوئے جبکہ اس ریلی میں حکومت کے اہم اہلکاروںاور بڑے بڑے افراد نے شرکت کی جن میں نارویجن وزیر خارجہ برینڈے وزیر ثقافت تھور ہلد لیبر پارٹی سیکرٹری ریمنڈ لائیو اور پاکستانی سفیر عبدالحمید بھی شامل ہیں۔جلوس نے اوسلو کے مرکزی اسٹیشن سے مارچ کیا اور پاکستان کے ساتھ جلوس کے شرکاء نے اظہار یکجہتی کیا۔
NTB/UFN