اوسلو کیوی شاپ سے ناکام ڈاکو فرار

آج ہفتے کی صبح اوسلو ٹرونڈھائم روڈپر واقع اشیائے خوردو نوش کی دوکان کیوی پرایک ڈاکو کچن کی چھری لے کر کیش کاؤنٹر پر گیا۔ڈاکو نے کیش کاؤنٹر پرموجود ملازم کو ہراساں کیا مگر بعد ازاں رقم لوٹے بغیر فرار ہو گیا۔اوسلو پولیس اسٹیشن کے آپریشن لیڈر Christian Krohn Engesethکر ستیان کے مطابق اس شخص نے کالی جیکٹ نیلی جینز اور سفید کیپ پہن رکھی ہے جبکہ جیکٹ پر بائیں جانب ایک سفید ڈیزائن بنا ہوا ہے۔پولیس علاقے میں ملزم کو تلاش کر رہی ہے۔
NTB/UFN

2 تبصرے ”اوسلو کیوی شاپ سے ناکام ڈاکو فرار

    1. اب اوسلو میں بھی ایسے لوگ آ گئے ہیں۔مقامی لوگ تو ایسے نہیں تھے یہ دوسرے یورپین ممالک سے آئے ہیں۔۔۔بس عمران بھائی اللہ سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔
      آمین

اپنا تبصرہ لکھیں