ایس اے ایس کی پائلٹ ہڑتال کا خاتمہ


نارویجن ائیر لائن ایس اے ایس میںپائلٹوں کی ہڑتال کے بارے میں مسافروں کو ذیادہ محسوس نہیں ہوا لیکن بدھ کے روز نیویارک جانے والا جہاز رن وے پر کھڑا رہا جس سے پانچ سو مسافر متاثر ہوئے۔
نارویجن خبر رساں ایجنسی کے مطابق اب فریقین کے درمیان ایک سمجھوتہ طے پا گیا ہے۔
ایس اے ایس کی فضائی کمپنی نے اپنے ڈنمارک اور سویڈن کے تمام پائلٹوں کے مطالبات منظور کر لیے ہیں۔ا سکے علاوہ پچاس فیصدنارویجن پائلٹوں کے ساتھ کمپنی کا نیا سمجھوتا ہوا ہے۔لیکن کمپنی تمام نارویجن پائلٹوں کے ساتھ متفق نہیں ہو سکی۔
نارویجن فضائی کمپنی اور پائلٹوں کے درمیان یہ تنازعہ ایک ہفتے سے چل رہا تھا۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں