ا ک ناروے فورم کے چیف آرگنائزر چوہدری اسماعیل سرور کا سابق وزیر ڈاکٹر آیت اللہ درانی کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ

aqil urdu5aqil urdu 3ناروے۔پا ک ناروے فورم کے چیف آرگنائزر چوہدری اسماعیل سرور کا سابق وزیر ڈاکٹر آیت اللہ درانی کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ
اوسلو(عقیل قادر) ناروے کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور پاک ناروے فورم کے چیف آرگنائزر چوہدری اسماعیل سرور نے پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق وزیر ڈاکٹر آیت اللہ درانی کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ پر پرتکلف عشائیہ دیا جس میں بڑی تعداد میں انکے قریبی دوست احباب نے شرکت کی۔ ڈاکٹر آیت اللہ درانی نے چوہدری اسماعیل سرور اور پاک ناروے فورم کا شکریہ ادا کیا کہ جن کی دعوت کی بدولت ناروے میں مقیم پاکستانیوں سے ملنے کا موقع فراہم ہوا۔اس موقع پر آیت اللہ درانی نے پاکستان کے موجودہ سیاسی حالات پر سیر حاصل گفتگو کی اور مہمانوں کے سوالات کے تفصیلی جوابات دیئے۔انہوں نے خاص طور سے بے نظیر بھٹو کی شہادت، پرویز مشرف اور میاں نواز شیریف کے کیسے حالات خراب ہوئے اور پھر آصف زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مستقبل کے حوالے سے گفتگو کی۔

aqil urdu 5aqil urdu 3

اپنا تبصرہ لکھیں