شمالی ناروے میں بجلی کی گرج چمک نے ہیلی کاپتروں کی ٹریفک میں خلل ڈال دیا۔بدھ کی صبح استوانگر اور برگن میں آئیل فیلڈز پر پر واز کرنے والے ہیلی کاپٹروں کو موسم کی خرابی کے پیش نظر روک دیا گیا۔
اس سلسلے میں کچھ منصوبہ بندی مشکل ہے تا ہم یہ تعطل چند گھنٹوں کے لیے ہے۔یہ بات آپریشن کو آرڈینیٹر این کرسٹین Ann Christin Valleyنے استوانگر آفتن اخبار سے بات چیت کے دوران بتائی۔نئی ساخت کے ہیلی کاپٹر بجلی کی کڑک اور چمک سے ہونے والے آپریشن کو برداشت کر لیتے ہیں لیکن اس سے ہونے والے نقصان کی مرمت میں کافی وقت درکار ہوتا ہے۔
NTB/UFN