برگن شہر میں جرائم کے پیچھے گداگروں کا ہاتھ

مغربی ساحلی شہر برگن میں گداگروں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔پولیس کے مطابق ان تمام گداگروں کا تعلقا ی ایک منظم گروہ سے ہے۔
اس شہر میں تمام گداگروں کو رجسٹریشن کرانے کا قانون ہے۔لیکن پولیس چیف اولاو Olav کا کہنا ہے کہ شہر میں تیس کے لگ بھگ گداگر نظر آتے ہیںلیکن بہت کم گداگروں نے رجسٹریشن کرا رکھی ہے۔
دوسرے لفظوں میں برگن میں گداگری کی قانونی اجازت ہے۔پولیس چیف کا کہناہے کہ اس شہر کے گداگروں کا تعلق اس بڑے گروہ سے ہے جس میں پچاس ممبر ہیں۔یہ گداگر منشیات،انسانی اسمگلنگ اور کافی شاپس اور ریستورانوں سے چوری اور اٹھائی گیری جیسے جرائم میں ملو ث ہیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں