پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات انجینئر افتخار چودھری نے معروف صحافی عدیل سرور سے ان کی والدہ کی رحلت پر اظہار افسوس کیا ہے۔انہوں نے تعزیتی بیان میں کہا کہ غم کی اس گھڑی میں تحریک انصاف آپ کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔یاد رہے عدیل سرور کی والدہ گزشتہ روز راولپنڈی میں انتقال کر گئیں جن کی نماز جنازہ میں شہر بھر کے عمائدین نے شرکت کی ان سے تعزیت کرنے والوں کی بڑی تعداد کھوہ سلطان میں پہنچ رہی ہے