تیونس کی دہشت گردی پورے ملک پر حملہ
جمعہ کے روز نارویجن وزیر خارجہ بریڈے نے تیونس پر ہونے والے دہشت گردی کے حملے کو پورے مل پر حملہ کرنے کے مترادف قرار دیا اور دہشت گردی کی بھرپور مذمت کی ۔انہوںنے دہشت گردوں کی اس کاروائی کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے حملے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا ظہار کیا۔
تازہ ترین خبروںکے مطابق اس حملے میں تیس سے ذائد افراد ہلا ک ہوئے جن میں سیاح بھی شامل ہیں۔انہوںنے کہا کہ تیونس کے سیاحتی اہمیت کے علاقے پر حملہ کرنا درحقیقت اس کی سلامتی پر حملہ ہے۔آج کی بین الاقوامی دنیا تیونس کے ا س کڑے وقت میں اس کی جمہوری پالیسیوں پر اس کے ساتھ ہے۔
برینڈے نے فرانس پر ہونے والی دہشت گردی کی بھی مذمت کی اور کہا کہ فرانس میں دہشت گردی کے خلاف وہ ان کے ساتھ ہیں۔
NTB/UFN