دو افراد ٹیکسی اغواء کرنے کے جرم میں گرفتار

ایک عورت اورایک مرد شو ا Sjoa کے مقام پر ایک ٹیکسی کار اغواء کرنے کے بعد فرارہو گئے۔اغواء کے ارتکاب کے دو گھنٹے کے بعد یہ لوگ اغواء شدہ گاڑی لے کر ٹرونڈھائم کی جنوبی سڑک پر گاڑی ڈرائیو کرتے ہوئے پائے گئے۔ٹیکسی کا ڈرائیور ہامرسے دو سواریاںلے کرجا رہاتھا جب ان دو اغواء کاروں نے ڈرائیورکو کنٹرول کر کے ٹیکسی ڈرائیور کو قابو کرنے کی کوشش کی۔ گل برانڈ پولیس اسٹیشن کے پولیس آفیسر ایلنگز برگ Roar Ellingsbergکے مطابق اغواء کے وقت سڑک پرکافی افرا تفری مچ گئی تھی۔ٹیکسی ڈرائیورکے مطابق اغواء کار اسے جان سے مار ڈالنے کی کوشش کر رہے تھے لیکن وہ جائے وقوعہ سے فرارہو گیا اور اس نے پاس سے گزرنے والی ایک گاڑی سے مدد لی۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں