تمباکو استعمال کرنا انسانی حق نہیں ہے یہ بات ڈاکٹر ایسوس سی ایشن کی صدر مارت ہرمانسن Marit Hermansen نے اخبار آفتن پوستن سے گفتگو کے دوران کہی۔ان کا کہنا ہے کہ ناروے میں نو جوانوں اور بچوں کو بتدریج تمباکو استعمال کرنے کی لت سے نجات دلائی جائے گی۔گو کہ ناروے میں تمباکو پر پابندی نہیں لگائی جائے گی۔ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی سربراہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سن دو ہزار پینتیس تک ہم نارویجن معاشرے کو تمباکو سے پاک کر دیں گے۔بچوں کو شروع سے ہی تمباکو استعمال کرنے کی عادت سے اگر روکا جائے تو اسکا مطلب یہ ہو گا کہ ہم آئندہ نسلوں کے لیے تمباکو نہیں خریدیں گے۔
اس سلسلے میں تمام سیاسی پارٹیوں نے مل کر اس مہم کا ساتھ دینے کا اظہار کیا ہے۔
NTB/UFN