روسی حکام نارویجن حکومت کی جانب سے ہوائی راستے بند کرنے کی دھکی کی جرآت پر حیرت زدہ رہ گئے۔اسٹیٹ سیکرٹری ٹام کیٹو کارلسن Tom Cato Karlsen (FRP) کا کہنا ہے کہ روسی یہ توقع کرتے ہیں کہ اگر وہ نارویجن جہازوں کو روسی فضائی راستے پر پابندی لگا دیں گے پھربھی وہ نارویجن ہوائی راستے استعمال کرتے رہیں گے۔یہ بات سٹیٹ سیکرٹری نے جمعہ کے روز مقامی نارویجن اخبار آج کی صنعتی زندگی سے کہی۔انہوں نے کہا کہ روسی سفارت خانہ اس دھمکی پر حیرت زدہ ہو گیا اور یہ مسلہء دو طرفہ مزاکرات سے حل ہو گا۔ اس لیے کہ نارویجن ہوائی جہاز روسی فضائی راستہ اس معاہدے کے تحت استعمال کر سکتے ہیں جو کہ سوویت یونین اور ناروے میں سن انیس سو چھپن میں کیا گیا تھا۔جبکہ نارویجن فضائی کمپنی ایس اے ایس تما م حقوق محفوظ رکھتی ہے۔
کولی کووKulikov. نے کہا کہ اس معاہدے کے تحت ناروے اور روس کی ایک ایک فضائی کمپنی ایک دوسرے کی فضائی حدود استعمال کرنے کا حق رکھتی ہے لیکن اگر ناروے چاہے تو کسی دوسری روسی فضائی کمپنی کا انتخاب متعلقہ ادارے کے زریعے کر سکتا ہے۔
NTB/UFN