منگل کے روز پاکستان اور افغانستان سمیت بیشتر ممالک میں زلزلے کے خوفناک جھٹکوں کے بعد متاثرہ افراد کھلے آسمان کے نیچے سوئے۔کئی لوگوں کے گھر زلزلے کے جھٹکوں سے تباہ ہو گئے۔سوموار کو آنے والے زلزلے کے جھٹکوں میں کل دو سو سنتالیس افراد ہلاک ہوئیاور افغانستان کے اسکول میں تیرہ طلباء ہلاک ہو گئے۔جبکہ کئی لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔پشاور میں متاثرین زلزلہ میں خیمے اور چادریں کمبل سونے کے لیے بانٹے گئے۔
زلزلے کے جھٹکوں سے راولپنڈی کی ایک عمارت گر کر تباہ ہو گئی جبکہ پرانے محلوں کے کئی مکانوں میں دراڑیں پڑ گئیں۔جبکہ کچھ دور دراز علاقوں سے ٹیلیفون لائنیں کٹ جانے کی وجہ سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔جبکہ سوات اور کاغان کے علاقوں میں زلزلہ کے دوران برف باری کی وجہ سے بھی کئی ایکسیڈنٹ ہوئے۔
پاک آرمی نے زلزلہ زدگان علاقوں میں امدادی کاوائیاں کیں۔زلزلہ کے دوسرے دن بھی جھٹکے محسوس کیے جاتے رہے۔
report,pictures
Nazli Tabbassum Islamabad)
NTB/UFN