سابق پنجاب حکومت نے قومی خزانے کو 52 کروڑروپے کاٹیکہ لگایا ہے، پنجاب کے 56 سرکاری افسران کا زائد تنخواہیں لینے کا انکشاف ہوا ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق اوورپیمنٹ کی مدمیں قوم کے 52کروڑروپے اڑا دیئے گئے ہیں،پنجاب حکومت کا 2014 میں نوٹیفکیشن غیرقانونی تھا، نیب نے غیرقانونی اقدام سے متعلق اہم دستاویزات حاصل کرلی ہیں، سپریم کورٹ کے حکم پربیوروکریٹس کی لسٹ نیب کوفراہم کردی گئی ہے، 35 بیوروکریٹس رقم واپس کرنے کےلیے تیارہیں، سرکاری افسران کوتنخواہیں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے دیں ہیں۔