گذشتہ دنوں سویڈن کے جنگلات میں بھڑکنے والی آگ بجھانے کے لیے نارویجن ہیلی کاپٹروں سے مدد لی جائے گی۔سویڈش ترجمان ایرک برگ مین نے بتایا کہ یہ ہیلی کاپٹر منگل یا بدھ کو آگ بجھانے کاکام شروع کریں گے۔ناروے کے یہ ہیلی کاپٹر ڈائریکٹریٹ آف سول پروٹیکشن اور ایمرجنسی ڈی ایس بی کی جانب سے اسٹاک ہوم کے جنگلو کی آگ بجھائیں گے۔ ہر ہیلی کاپٹر میں تین سو لیٹر پانی فی لفٹ کی گنجائش ہے۔ڈائریکٹر جان ایل ایل کا کہنا ہے کہ یہ سرحدوں پر ایک دوسرے کی مدد کرنے کی ایک اچھی مثال ہے۔دو ہیلی کاپٹر اٹلی سے بھی آنے تھے جو تاحال روانہ نہیں ہوئے۔