بڈیانہ( ) محب وطن غلامان اولیاء پاک فوج کی حمایت کرتے ہیں تاکہ اولیاء کا فیضان پاکستان ترقی کرے ۔پیر واصف بڈیانوی رحمة اللہ علیہ نے اپنی شاعری کے ذریعے اشاعت اسلام کی ۔ محبتوں کے دیپ روشن کر کے مخلوق خدا کو خداشناس بنایا ۔حمد ، نعت ، منقبت اور معاشرتی اصولوں پراشعار لکھ کر قوم کو دین کی طرف راغب کیا۔ تنہائی میں معرفت خدا اور مخلوق میں بیٹھ محبت رسول کے دروس جاری کیے۔ فقر کو لباس فخر بنایا ۔ سلطان الشعراء پیر واصف بڈیانوی رحمة اللہ علیہ کے دل میں عشقِ رسول ۖ کا سمندر مؤجزن تھا ۔مخلوق کی بے قراری پر بیقرار ہو جاتے تھے ۔صو فیائے امت نے حضور اکرم ۖ کی صفتِ رحمت سے حصہ وافر پایا ہے ۔پیر واصف بڈیانوی رحمة اللہ علیہ ایک ہی وقت میں پایۂ کے صوفی ، اعلیٰ شاعر، با کردار سماجی فرد، با اخلاق مبلغ اور درویش منش انسان تھے ۔ آج پاکستان میں صوفیاء کی تعلیمات کو فروغ دے کر ہی امن کے چراغ روشن کئے جا سکتے ہیں ۔ اولیاء اللہ کو ماننے والے دہشت گرد نہیں ہوتے ۔ ان خیالات کا اظہارقائد تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی،معروف روحانی درگاہ آستانہ عالیہ گڈگور شریف کے سجادہ نشین پیر سید امجد علی شاہ ، پیر سید عثمان علی شاہ امامی آستانہ عالیہ امام صاحب سیالکوٹ ،علامہ پیر عرفان الہٰی قادری آستانہ عالیہ ساہو چک ،علامہ محمد ریاض الدین صدیقی ،مشتاق گورسی سابقہ ناظمU/C بڈیانہ,جنرل سیکرٹری انجمن تاجران رجسٹرڈ نارووال ڈاکٹر عبد الحق انصاری اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے واصفی آستانہ پر منعقدہ سالانہ عرس مبارک کی زبر دست کامیابی پر سجادہ نشین وجانشین سلطان الشعراء پیر محمد ظہو رواصف بڈیانوی کو مبارکباد اور پھول پیش کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے سجادہ نشین و جانشین سلطان الشعراء پیر محمد ظہور واصف بڈیانوی نے کہا کہ قوم مسلم میں وہ اولیاء اللہ موجود رہے اور موجود ہیں جو نگاہ سے ولی بنا دیتے ہیں ۔آج ہمیں اتحاد و یکجہتی کی ضرورت ہے ۔صوفی کے دربار پر فرقوں کو نہیں دین کو فروغ ملتا ہے ۔پیر واصف بڈیانوی رحمة اللہ علیہ پوری قوم مسلم کا سرمایہ ہیں ۔حکومت پنجاب نصاب میں اُن کی شاعری کو شامل کر ے ۔ آخر میں ملک و ملت کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔
جاری کردہ:حافظ محمد عرفان اسلام اویسی انچارج میڈیا سیل تحریک اویسیہ پاکستان موبائل نمبر0306-6339369