فرانس میں والدین کا 3 سال کے بچے کے ساتھ ایسا سلوک جس نے سب کا دل دہلا دیا

ناروے۔

اوسلو(عقیل قادر) فرانس میں عدالت نے 36 سال کے والدکو اپنے تین سال کے بچے کو واشنگ مشین میں ڈال کر قتل کر نے کے جرم میں 30سال کی سزا سنائی ہے جبکہ بچے کی ماں کو 12 سال کی سزا سنائی گئی۔ نارویجن اخبار آفتن پوستن کے مطابق بچے کو واشنگ مشین میں ڈال کر والد انٹرنیٹ پر مختلف سائٹس کا وزٹ کرتا رہا جبکہ بچے کی والدہ اپنی پانچ سال کی بیٹی کے ساتھ گیم کھیلتی رہی۔ والدین نے بچے کے قتل سے انکار کیا مگر پانچ سال کی بیٹی نے پولیس کو بتایا کہ اسکے والد نے تین سال کے بھائی کو واشنگ مشین میں ڈال کر ختم کیا کیونکہ وہ شور مچا رہا تھاجس پر والد کو غصہ آ گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں