ماسکو میں نارویجن ایمبیسی کے چار اہلکاروں نے ایک ایسے علاقے سے کلائوڈ بیریز توڑیں جو کہ غیرملکیوں کے داخلے کے لیے بندتھا۔ان اہلکاروں میں سے دو کے پاس ڈپلومیٹک عہدے تھے۔ان علاقوں میں ممنوع داخلہ کا کوئی بورڈنہیں تھا۔روسی حکام نے نارویجن فارن منسٹری کو ان اہلکاروں پر ڈسپلن کی خلاف ورزی پر کاروائی کرنے کا نوٹیفیکیشن بھیجا اور ان پر تین سو کرائون کا جرمانہ کرنے کے ساتھ ساتھ بیریز بھی واپس لے لی گئیں۔یہ علاقہ حساس ملٹری کا علاقہ تھا۔
نارویجن خبر رساں ایجنسی این آر کے سے گفتگو کرتے ہوئے موجودہ جنرل کونسل آنے یو ہانسن Anna Johansen نے بتایا کہ بیریز توڑے جانے والا اعلاقہ حساس فوجی اہمیت کا علاقہ تھا مگر وہاں کوئی بورڈ یا حد بندی نہ ہونے کی وجہ سے ایسی غلطی کا ارتکاب ہوا ہے۔
NRK/ UFN