اس سال کے پہلے حصے میں نارویجن مسافروں کو انشورنس کمپنی نے ہرجانے کی مد میں ایک ارب کرائون کی رقم اضافی طور پر ادا کی۔یہ رقوم دوران سفر زخمی ہونے والے مسافروں کو ادا کی گئی۔نارویجن انشورنس فنانس کمپنی کے مطابق جون کے آخر میں 158,299 کلیم رجسٹرڈکرائے گئے تھے۔کمپنی کی فنانس ڈپٹی ڈائیریکٹر Emma Elisabeth Vennesland ایما نے ایک اخباری گفتگو میں بتایا کہ یہ پہلا موقعہ ہے کہ انشورنس کی رقم پہلے ہی سال کے آدھے حصے میں ایک ارب کرائون تجاوز کر گئی۔ایسا اس لیے ہوا ہے کیونکہ نارویجن ملک کے خراب مالیاتی حالات کی وجہ سے ذیادہ سفر کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
UFN/NTB