مسلح افراد گرفتار
پولیس نے ایک مسلح شخص کو گرفتار کر لیا جبکہ دو افراد جو کہ ایک گھر میں تھے انہیں فائرنگ سے کنٹرول کیا۔پولیس کے مطابق جمعرات کے روز Sula at Sunnmøre کے مقام پر پولیس نے اسلح کے ساتھ دو اشخاص پر قابو پا لیا جنہوں نے ایک گھر میں گھس کر دھمکی آمیز رویہ اختیار کیا۔پولیس کو ڈھائی بجے اطلاع ملی اور پولیس کی گاڑیوں نے مشکوک گھر کا گھیرائو کر لیا۔جبکہ گھر کی کھڑکی سے فائرنگ بھی کی گئی۔دو گھنٹے بعد پولیس نے مسلح افراد پر بغیر کسی ڈرامہ کے قابو پالیا۔پولیس آپریشن آفیسر کا کہنا ہے کہ یہ ایکشن ان افراد کے دھمکی آمیز رویہ کی وجہ سے لیا گیا تھا۔
NTB/UFN