ملالہ کا فوجی کے طور پر استعمال

ملالہ کو پاکستان کی اسلامی تنظیموں کے خلاف اسکا باپ ایک فوجی کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔یہ بات طالبان کے ایک ترجمان نے کہا کہ اسکا باپ پشتون معاشرے اور پاکستان کا ماحول خراب کر رہا ہے۔
جمعہ کے روز ملالہ نوبل پرائز لینے کے بعد واپس برطانیہ چلی گئی ہے۔جبکہ ایوارڈ لینیکے بعد طالبان اس کے باپ کے ذیادہ خلاف ہو گئے ہیں کیونکہ اس نے ملالہ کو تعلیم حاصل کرنے کی اجازت دی تھی۔اس کے باپ نے مغربی حکومتوں کے ساتھ پشتون اور پاکستانی معاشرے کو بگاڑنے کا معاہدہ کیا ہے۔یہ بات طالبان گروپ کے ترجمان ملا عمر خراسانی نے کہی۔
پشتون وادیء سوات میں بسنے والا سب سے بڑا قبیلہ ہے۔ملالہ کو پاکستان میں لڑکیوں کو تعلیم حاصل کرنے کی جدو جہد پر انعام ملا ہے جبکہ ملا عمر کا کہنا ہے کہ ملالہ کو مغربی کلچر کو مشہور کرنے پر ایوارڈ دیا گیا ہے۔ملالہ کا یہ ٹور اپنے بچھڑے ہوئے عزیزو اقارب کے ساتھ دعوت پر اختتام پذیر ہوا۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں