اتوار کے روز نارویجن بادشاہ ہیرالڈ اور ملکہء سونیا میانمار کے شہر رنگون کے پانچ روزہ دورے کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔وہاں انہیں نارویجن بچوں نے اپنی دلکش ڈرائنگز اور پھول پیش کیے۔شاہی جوڑا مختلف حکومتی اور اپوزیشن کے اہلکاروں سے ملاقات کرے گا۔سوموار کے روز ملکہ اور بادشاہ دن کا آغازصدارتی محل اور پارلیمنٹ کے دوروں سے شروع کریں گے۔وہ وہاں امن نوبل پرائز جیتنے والے اپوزیشن لیڈر آن گان سوچی سے بھی ملاقات کریں گے۔
جبکہ شاہی جوڑے کے متوازی ناروے سے ایک ستر رکنی کاروباری وفد بھی میانمیر کے دورے پر ہے۔اس وفد کے ارکان کا تعلق مختلف نارویجن کمپنیوں سے ہے۔اس وفد کا مقصد میانمیر میں حفظان صحت کے اصولوں پر خوراک کی تیاری اور ذرائع ابلاغ کے منصوبوں پر کام کرنا ہے۔
NTB/UFN