مڈل ایسٹ میں امن کے قیام کے لیے ناروے کے مذکرات کو نقطہ چینی کا نشانہ بنایا گیا ۔ایم آئی ایف ایف MIFF نے نارویجن پارلیمنٹ کے باہر اس سلسلے میں مظاہرہ بھی کیا۔اتوار کی شام کو نارویجن پارلیمنٹ کے باہر چار سے پانچ سو تک کے افراد نے نارویجن پارلیمنٹ کے باہر اسرائیل کی حمائیت میں مظاہرہ کیا۔
ہم یہاں غذہ پر اسرائیلی جنگ کی خوشی منانے اکٹھے نہیں ہوئے بلکہ ہم حماس کی اس اسلامی موومنٹ کی مذمت کرتے ہیں جس میں عورتوں اور بچوں کو مارا گیا ہے۔یہ بات مف MIFFتنظیم کے چیر مین کونراڈ میر لینڈ Conrad Myrlandنے کہی۔کونراڈ میر لینڈنے فلسطینی ہلاکتوں کا الزام حماس موومنٹ پر لگایا اور کہا کہ نارویجن میڈیا صورتحال کی صحیح ترجمانی نہیں کر رہا۔
NTB/UFN