نارویجن وزیر اعظم ارنا سولبرگ نے ہفتہ کے روز اس سیزن کی پہلی ساحلی صفائی مہم میں حصہ لیا۔یہ مہم ناروے کے ساحل واقع لانگورہ میں ہوئی۔سمندری کچرا آبی اور ماحولیاتی آلودگی کے لیے انتہائی تشویشناک ہے۔انہوں نے کہا کہ ساحلی علاقوں کے کوڑا کرکٹ کی رضاکارانہ صفائی بہت بڑی سروس ہے۔
ناروے اس سال نورڈک کونسل کے اجلاس میں آبی ماحولاتی ماحول کی صفائی کے سلسلے میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے ملکوں میں شامل ہو گا۔
اس ہفتے نورڈک کونسل کے وزیر نے ناروے کے مشورے پر ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنے کے پلان میں پلاسٹک اور دوسرے کوڑا کرکٹ کے دوبارہ استعمال کی تجاویز کو بھی شامل کیا ہے۔
صفائی مہم کا دن دو تنظیموں جن میں اسٹے ناروے کلین اور اسکی ساتھی تنظیموں کے اشتراک سے نورڈک کونسل کے تحت منایا گیا۔
NTB/UFN