ناروے۔ ناروے کی گیارہ کلو میٹر لمبی سرنگ میں مسافر بس کو آگ لگ گئی پانچ افراد کی حالت غیر

buss 22 buss 33 اوسلو(عقیل قادر) ناروے کی دوسری بڑی سرنگ(گودوانگہ ٹنل) جو 11.4 کلو میٹر لمبی ہے اس میں گذشتہ دنوں ایک مسافر بس جس میں 32 چینی سیاح سوار تھے کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا اور پوری بس جل کر راکھ کا ڈھیر ہو گئی۔ نارویجن اخبار کے مطابق چینی سیاح سویڈن سے بذریعہ بس ناروے دیکھنے آئے تھے کہ اچانک یہ حادثہ پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق ڈرائیور نے آگ کو بجھانے کی بہت کوشش کی مگر وہ اس میں کامیاب نہ ہو سکا۔ ایمبولینس ذرائع کے مطابق پانچ افراد کی دھواں کی وجہ سے حالت غیر ہو گئی اور انہیں چیک اپ کے لیے ہسپتال روانہ کر دیا گیاہے۔ دھواں کی وجہ سے ٹنل چھ ہفتوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اسی ٹنل میں دو سال پہلے بھی آگ لگ گئی تھی اور اس وقت 70 افراد دھویں سے شدید متاثر ہوئے تھے۔

buss 22

اپنا تبصرہ لکھیں