ناروے۔ پاک ناروے فورم کے زیراہتمام یوم آزادی پاکستان کی شاندار تقریب میں عوام اور سیاستدانوں کی بھرپور شرکت فیس بک ٹویٹر واٹس ایپ خبریں اگست 20, 2015August 20, 2015 0 تبصرے 72 مناظر اوسلو(عقیل قادر) پاک ناروے فورم نے یوم آزادی پاکستان کی تقریب کو بڑے پیمانے پر شان و شوکت سے منایا جس میں عوام اور نارویجن و پاکستانی سیاستدانوں کی بھرپور شرکت رہی ۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے معروف ریڈیو اینکر عزیز الرحمن جمیل نے کیا اور نعت رسول مقبولۖ وقاص میر نے پیش کی۔ پاک ناروے فورم کی نمائندگی کرتے ہوئے جنرل سیکریڑی وسیم شہزاد نے تارکین وطن پاکستانیوں کے مسائل کی نشاندہی کی جن میں بالخصوص اوریجن کارڈ اورپاکستان میں تارکین وطن پر جا بجا جو ٹیکس لگائے جا رہے ہیں انکا تفصیلی ذکر کیا۔ ناروے کرکٹ بورڈ کے صدر تنویر احمد نے پاکستانیوں کی بھرپور ترجمانی کرتے ہوئے پاکستان کے مسائل پر مختصر مگر جامع گفتگوکی جس پر ہال میں بیٹھے لوگوں نے تالیوں کی صورت میں بھرپور داد دی۔ تقریب سے نارویجن سیاستدانوں میں ڈاکٹر مبشر بنارس، رئمنڈ یوہانسن اور سول یل بور ویگارنے تقریب میں شامل تمام پاکستانیوں کو یوم آزاد ی کی مبارکباد پیش کی اور اپنی پارٹی کا مختصر منشور پیش کیا۔ یوم آزادی پاکستان کی تقریب سے چوہدری اعجاز احمدرانیا مسلم لیگ ق، ڈاکٹر آیت اللہ درانی پاکستان پیپلز پار ٹی بلوچستان، ملک ابرا احمد ایم این اے راولپنڈی، چوہدری عبدالمجید خان ایم این اے بھکر، چوہدری جعفر اقبال ایم این اے گجرات ، ناروے میں مقیم پاکستانی سفیر چوہدری عبدالحمید وڑائچ اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی آف کے پی کے نے تقریب سے خطاب کیا اور پاکستانیوں کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی اور انہوں نے پاکستان اور پاکستانیوں کے مسائل کے حوالے سے گفتگو کی اور وعدہ کیا کہ وہ پاکستان جا کر اوریجن کارڈ کے حوالے سے خوشخبری سنائیں گے۔ تقریب میں نقابت کے فرائض ذوالفقار احمد نے ادا کیے۔پاک ناروے فورم کے جن اراکین نے یوم آزادی کے پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے دن رات کام کیا ان میں پاک ناروے فورم کے صدر چوہدری محمد اقبال آف بھاگو، نائب صدر چوہدری محمد عباس مہمند چک، نائب صدر راجہ عاشق حسین آف گوجرخان، جنرل سیکریڑی چوہدری وسیم شہزاد،چیف آرگنائزر چوہدری اسماعیل سرور، انفارمیشن سیکریڑی چوہدری قمر عباسٹوانہ آف لالہ موسیٰ اور ویلکم کمیٹی کے انچارج چوہدری محسن شامل ہیں Post Views: 106