ناروے میں طویل مدت کے رہائشی بچوں کے معاملات

ناروے میں رہنے والے تارکین وطن کے وہ بچے جو یہاں ساڑھے چارسال یا اس سے ذیادہ کا عرصہ گزارچکے ہیںسن دو ہزارچودہ کے قانون کے مطابق انہیں یہاں رہنے کی اجازت دی جائے گی۔انہیں اس وقت تک ملک سے نہیں نکالا جا سکتا جب تک کہ ان کے مقدمات کی پیروی نئے قوانین کے مطابق نہیں کی جائے گی۔امیگریشن بورڈیو این ای UNE اس نوعیت کے تما معاملات کو نبٹائے گا۔ایسے تمام افراد جن کے بچوںکو ناروے میں مطلوبہ عرصہ گزرچکاہے یو این اے سے اپنے کیسز دوبارہ کھولنے کی اپیل کرسکتے ہیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں