/UFN دوفلک نیوز ڈیسک
ہولملیا سنٹر میں نظم قرآن اور رمضان کے دورہء قرآن کی دعائے ختم بدھ کے روز مورخہ تئیس جولائی
23 July کو دوپہر کو دو بجے ہو گی۔یہ تقریب ہولملیا سنٹر میںواقع لائیبریری کے اوپر واقع فلیٹ نمبر پندرہ میں اسلامک ورلڈ سنٹر کی معلمہ ساجدہ پر وین کی رہائش گاہ میں ہو گی۔معلمہء ساجدہ پروین اس موقع پر درس دیں گی اور انہوں نے خواتین سے درخواست کی ہے کہ وہ بڑھ چڑھ کر پروگرام میں حصہ لیں،اور رمضان شریف کی برکات سے فیضیاب ہوں۔
درس کے بعد اسلامک کلچرل سنٹر کی جانب سے فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کیا جائے گا اور ان کی مدد کے لیے چندہ اکٹھا کیا جائے گا۔
اس موقع پر اردو فلک کے تعارف اغراض و مقاصد اور افادیت کے بارے میں خواتین کوبریفنگ بھی دی جائے گی ۔