آئس لینڈ میں مظاہرین نے انڈوں کی بارش کی

آئس لینڈ میں سوموار کے روز ہزاروں افراد نے وزیر اعظم سگمنڈور Sigmundur David Gunnlaugsson کے خلاف مظاہرہ کیا۔اس پر الزام تھا کہ ان میاں بیوی نے اپنی رقم بیرون ملک ٹیکس بچانے کے لیے جمع کروائی تھی۔تاہم وزیر اعظم نے استعفیٰ دینے سے انکار کر دیا۔جبکہ مشیر مملکت Eirikur Bergmann نے نارویجن خبر رساں ایجنسی این ٹی بی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وزیر اعظم کو اپنا عہدہ برقرار رکھنا مشکل ہو گا۔
درحقیقیت کئی سیاستدانوں کے خفیہ اکاؤنٹس ہیں ۔جو کہ پوری دنیا میں موجود ہیں۔ان سب کی تفصیلات خفیہ کاغذات میں موجود ہیں۔جبکہ ناروے میں نورڈیا اور ڈی این بی کے بینکوں کو اس سلسلے میں نقطہ چینی کا سامنا ہے ۔ان بینکوں نے اپنے صارفین کو بیرون ملک اکاؤنٹ کھلوانے میں مدد کی تاکہ یہاں ٹیکس کی ادائیگی سے بچ سکیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں