آئی ایس کے خلاف فضائی حملے نا کافی

اسلامی دہشت گرد تنظیم آئی ایس کے خلاف فضائی حملے نا کافی ہیں اس بات کا اعلان نارویجن محکمہء تحفظ کے سربراہ Sverre Diesen ڈیزن نے کیا۔انہوں نے کہا کہ اس گروپ کے خلاف افغانستان کے طرز پر زمینی کاروائیاں کرنی چاہیءں۔
فوجیوں کو زمینی حملوں کے ذریعے عراق اور شام میں انکی کمین گاہوں میں انہیں نشانہ بنانا چاہیے۔بدھ کے روز برطانوی فوجوں نے شام پر بمباری کی ۔اس سے پہلے امریکہ آسٹریلیافرانس کینیڈا اور اردن نے شام پر بمباری کی۔
نارویجن ڈیزن نے ان سب کو خبر دار کیا ہے کہ ان دہشت گردوں کو فضائی حملوں سے قابو پانا ممکن نہیں۔ان کا خیال ہے کہ ناروے یا دوسرے مغربی ممالک زمینی جنگ کیلیے تیارر ہیں۔
دہشت گردی کی دھمکیاں اور پناہ گزینوں کے مسائل اس قدر پیچیدہ ہوتے جا رہے ہیں کہ انہیں اسے حل کرنا ہو ا۔پچھلے ہفتے کئی ممالک آئی ایس کے خلاف جنگ میں شامل ہوئے ہیں۔ناروے کے وزیر برائے محکمہء تحفظ Ine Eriksen S248reide نے کہا ہے کہ اگر اس سلسلے میں ناروے سے پوچھا گیا تو ہم سوچ کر جواب دیں گے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں