’آدمی کی آواز سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس کے اندر کتنی طاقت ہے‘ سائنسدانوں نے انتہائی حیران کن طریقہ بتادیا

’آدمی کی آواز سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس کے اندر کتنی طاقت ہے‘ سائنسدانوں نے انتہائی حیران کن طریقہ بتادیا

) کوئی آدمی کتنا طاقتور ہے، اس کا اندازہ اسے دیکھ کر ہی لگایا جا سکتا ہے لیکن اب سائنسدانوں نے کسی شخص کی طاقت کا اندازہ اسے دیکھے بغیر لگانے کا انتہائی حیران کن طریقہ بھی بتا دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق برطانیہ کی یونیورسٹی آف سسیکس کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کسی شخص کی جسمانی طاقت اور اس کے قد کاٹھ کے متعلق جاننے کے لیے اسے دیکھنا ضروری نہیں بلکہ اس کی آواز سے بھی اس کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ جانور، بالخصوص کتے اس خصوصیت سے مالال ہیں اور دوسرے جانوروں یا انسانوں کی آواز سے یہ اندازہ لگالیتے ہیں اور انسانوں میں بھی یہ خصوصیت بدرجہ اتم پائی جاتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے اس تحقیق میں رضاکاروں کو کچھ لوگوں کے چیخنے چلانے کی آوازیں سنائیں اور ان سے پوچھا کہ یہ شخص کتنا طاقتور ہو گا اور کس قد کاٹھ کا حامل ہو گا۔ جواب میں رضاکاروں نے حیران کن طور پر 88فیصد درست اندازہ لگایا۔ تحقیق میں شامل مردوں نے زیادہ درست اندازہ لگایا تاہم خواتین نے مردوں کی آواز سن کر انہیں ان کی اصل طاقت سے قدرے زیادہ بتایا جبکہ خواتین کے متعلق ان کا اندازہ بھی زیادہ درست تھا۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ جورڈن رینی کا کہنا تھا کہ ”یہ بات پہلے بھی کئی تحقیقات میں معلوم ہو چکی ہے کہ انسان دوسرے شخص کی آواز سے اس کے قد اور طاقت کا اندازہ لگا سکتا ہے تاہم اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا تھا کہ اس کی درستگی کی شرح کیا ہو گی۔ یہی جاننے کے لیے ہم نے یہ تحقیق کی جس کے حیران کن نتائج سامنے آئے۔“

اپنا تبصرہ لکھیں