برازیلین شخص کی کمر میں درد کی تکلیف کے معائنے کے بعد ڈاکٹرز نے ایسی انوکھی چیز دیکھ لے لی ہر کوئی حیران پریشان رہ گیا ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل کے شہر ساوپاولو میں ایک 38 سالہ آدمی کی کمر میں شدید تکلیف تھی جس کے باعث وہ اسپتال میں کمر درد کا معائنہ کرانے کے لیے پہنچا۔ڈاکٹروں کی جانب سے آدمی کا سی ٹی اسکین کیا گیا جس کے نتائج دیکھ کر وہ حیران رہ گئے۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کی کمر میں درد مہرا ہل جانے کی وجہ سے تھا جسے ٹھیک کر دیا گیا ہے لیکن اس تکلیف کے دوران آدمی میں 3 گردوں کا انکشاف ہوا جو کہ حیران کن تھا۔انہوں نے بتایا کہ اس شخص کے بائیں طرف ایک نارمل سائز کا گردہ ہے جب کہ دائیں طرف چھوٹے سائز کے 2 گردے ہیں جو آپس میں جڑے ہوئے ہیں اور انہیں آج تک گردوں سے متعلق کوئی مسئلہ نہیں ہوا اور وہ ایک صحت مند زندگی گزار رہے ہیں۔
خیال رہے کہ دنیا بھر میں ایسا بہت ہی کم دیکھنے میں آیا ہے کہ کسی شخص کے جسم میں 3 گردے ہیں، ایسا پوری دنیا سے آج تک 100 سے بھی کم افراد میں ہوا ہے۔