آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے ، کمانڈر پیپلزلبریشن آرمی سمیت عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے ، کمانڈر پیپلزلبریشن آرمی سمیت عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے ،عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے ، وزیر اعظم عمران خان کی چینی قیادت سے ملاقاتوں میں بھی موجود ہونگے ۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سرکار ی دورے پر چین پہنچ گئے ہیں۔ آرمی چیف چین کے دورے کے دوران چین کی عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے ۔ بیان کے مطابق آرمی چیف کمانڈر پیپلزلبریشن آرمی سے بھی ملاقات کریں گے ۔

آرمی چیف چین کے ملٹر ی کمیشن کے وائس چیئر مین اور کمانڈر سدرن تھیٹر کمانڈ سے بھی ملاقاتیں کریں گے ۔ وزیر اعظم عمران خان کی چینی صدر اور وزیر اعظم کے ساتھ ملاقاتوں میں بھی آرمی چیف شریک ہوں گے ۔

چین روانہ ہونے سے قبل آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے امریکی سینیٹر ز کرسٹوفروین اورمیگی نے ملاقات کی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی اور خطے کی سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر افغان امن عمل اورکشمیرکے مسئلہ پربھی بات چیت کی گئی تھی ۔

اپنا تبصرہ لکھیں