آسمانی بجلی کی گرج چمک کی وجہ سے مشرقی ناروے میں ہنگامہ خیزاور خطرناک موسم

مشرقی ناروے کے علاقوں سورمسینڈ اور بلیکر S248rumsand and Blaker میں منگل کی رات کو بجلی کڑکنے کی وجہ سے بجلی کی پاور کا سلسلہ منقطع ہو گیا۔روم ریک کے مقامی اخبار کے مطابق طوفانی بارش کی وجہ سے بجلی کی پاور چلی گئی اور سورم سینڈ کے بازار میں دوکانیں بند کرنا پڑیں۔اس لیے کہ طوفانی بارش اور بجلی کی گرج چمک کے ساتھ اولے پڑنے اور بجلی گرنے کی اطلاعات بھی ملی ہیں۔روم ریک کے کئی گھروں میں بارش کا پانی گھس گیا اور اولویک روڈ کے ایک گھر پر بجلی بھی گری۔تاہم کسی قسم کے خاص جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
بلیکر کے علاقے میں سیلابی پانی آ گیا جبکہ Haglund کے علاقے میں لینڈ سلائیڈ کی وجہ سے سڑک بلاک ہو گئی تھی۔میٹرو لوجسٹ سینٹر کی میٹرولوجسٹ بینتے کے مطابق کئی علاقوں میں بجلی گرنے کی اطلاعات موصول وئیں ۔جبکہ ویسٹ فولڈ میں ٹرانسفارمر پر بجلی گرنے کی وجہ سے اس میں سے دھواں نکلنا شروع ہا گیا تھا۔اس لیے کہ ٹرانسفارمر کا ٹھنڈا تیل بجلی گرنے کی وجہ سے ابلنا شروع ہو گیا تھالیکن آگ نیں لگی۔
میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے اوسلو کے گر دونواح میں منگل کے روز بہت ہنگامہ خیز موسم قرار دیا۔جبکہ اوسلو کے مشرقی مضافاتی علاقوں Oslo, Hamar, Lillehammer and Kongsvinger کو موسمی لحاظ سے منگل کو ریڈزون قررا دیا گیا۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں