طلباو طالبات نے گائے کے پیٹ میں بنے سورا خ میں ہاتھ ڈالا۔
صوبہ اوسفولڈ کے شہر آشم کے کالج سے آخری سال کے طلباء نے صوبہ اوس کی ماحولیاتی تحقیقاتی یونیورسٹی کے زولوجی ڈیپارٹمنٹ
NMVU Norwegian university of research and environment
کے تحقیقی مرکز کا مطالعاتی دورہ کیا۔وہاں انہوں نے زولوجی ڈیپارٹمنٹ میں جانوروں پر تحقیقی کام کا مشاہدہ کیا۔
ایک طالبہ نے بتایا کہ ہم لوگوں نے گائے کے پیٹ میں بنے ہوئے سوراخ میں ہاتھ ڈال کر دیکھا جو بہت پر لطف تھا۔یہ سوراخ گائے کی خواراک پر تحقیق کے سلسلے میں بنایا گیا تھا۔اس دوران گائے آرام سے اپنا کھانا کھاتی رہی کیونکہ اسے اس سوراخ سے بالکل تکلیف نہیں ہوتی تھی۔جبکہ ایک طالبہ نے نہائیت خوشی سے بتایا کہ گائے کے بچھڑے نے طالبہ کی زلفوں کو گھاس سمجھ کر کھانے کی کوشش بھی کی۔
Recent Comments