آلنا بی دیل فیورست میں انٹر کلچرل وومن گروپ کی جانب سے جشن بہار کی تقریب

اردو فلک نیوز ڈیسک
اکیس مئی کو فیورست فورم میں انٹر کلچرل وومن گروپ کی جانب سے جشن بہار کی تقریب منعقد کی جا رہی ہے۔اس موقع پر ناروے کی وزیر ثقافت انگا میٹا تھور شلسن Inga Marte Thorkildsen اور شہر کے مئیر مہمان خصوصی ہوں گے۔پروگرام میں تمام مہمان اپنی فیملی کے ساتھ شریک ہو سکیں گے۔پروگرام میں شرکاء کے لیے رنگا رنگ تفریحی پروگرام پیش کیے جائیں گے۔جبکہ مختلف پاکستانی ڈشز کنفکشریز ریڈی میڈ لباس اور جیولری کے اسٹالز بھی لگائے جائیں گے۔اس کے علاوہ مہندی کااسٹال بھی لگایا جائے گا۔
یہ پروگرام دوپہر ایک بجے سے لے کر شام چھ بجے تک جاری رہے گا۔
UFN

اپنا تبصرہ لکھیں