آلنا بی دیل فیورست میں موسم خزاں کا فیسٹیول

رپورٹ نمائندہء خصوصی اردو فلک ڈاٹ نیٹ
گزشتہ روز اتوار کے دن دوپہر اوسلو کے آلنا بی دیل فیورست میں مقامی طور پر ایک فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔فیسٹیول کا مقصد مختلف عوامی تنظیموں کو متعارف کروانا اور مقامی لوگوں کو تفریح فراہم کرنا تھا۔فیسٹیول میں پندرہ کے قریب مختلف تنظیموں نے اسٹالز لگائے جن میں اپنی اپنی تنظیموں کے ممبر شپ فارم اور اغراض و مقاصد کے بینرز لگائے گئے جبکہ مختلف ممالک کے کھانے پینے کی اشیاء کے اسٹالز بھی لگائے گئے۔
فیسٹیول میں انٹر کلچرل وومن گروپ کی تنظیم نے بھی اپنا تعارفی اسٹال گایا تھا۔جس پر پاکستانی روائتی ڈشز فروخت کی گئیں۔جنہیں لوگوں نے بہت پسند کیا۔موسم ابر آلود ہونے کے باوجود وہاں بڑی تعداد میں لوگوں نے حصہ لیا۔تنظیم کے اسٹال پر پاکستان کی روائتی ڈش پکوڑا اور سموہ لوگوں نے بہت پسند کی۔ الیکٹرک چولہے پر گرم گرم پکوڑوں نے میلے میں شرکت کرنے والے افراد کی توجہ کھینچ لی۔جبکہ بریانی سموسے اور چاٹ بھی بہت پسند کیے گئے۔


ترکش اسٹال پر ترکی کی لذیذ مٹھائیاں اور کیک بھی خوب بہار دے رہے تھے۔
میلے میں مشہور ورلڈ ریکارڈ ہولڈر اعجاز الحق نے اپنی بے مثال پتنگ بازی بھی کی اور بچوں نے انکے ساتھ پتگیں بنائیں۔
source urdufalak.net

اپنا تبصرہ لکھیں