آلو اور ٹماٹر پیدا کرنےوالا جادوئی پودا‎

وسیم ساحل

اگر آپ آلو پکانا چاہ رہے ہیں تو ٹماٹروں کی ضرورت تو پڑے گی ہی اور اگر آپ کے گھر میں ایک ایسا
آلو کا پودا ہو کہ جس پر ٹماٹر بھی لگتے ہوں تو اس سے بڑی سہولت اور کیا ہوگی۔ 
گزشتہ سال برطانوی سائنسدانوں نے ایک ایسے پودے پر تجربات شروع کئے جس کی جڑوں میں آلو پیدا ہوتے ہیں جبکہ اس کی شاخوں پر سرخ سرخ ٹماٹر اگتے ہیں۔ اس پودے کو ”کیچپ این فرائیز“ کا نام دیا گیا ہے کیونکہ اس سے حاصل ہونے والے آلوﺅں سے فرنچ فرائی بنائیں گے جبکہ ٹماٹر کے ساتھ تازہ کیچپ بنائیں گے۔
یہ منفرد پودا ٹیریٹوریل سیڈ کمپنی نے تیار کیا ہے اور اب اس کی برطانیہ، امریکہ اور کئی دیگر ممالک میں سپلائی شروع کردی گئی ہے۔ اسے عام طور پر ایک مخصوص گملے میں لگا کر خریدار کو بھیجا جاتا ہے اور اسے حاصل کرنے کے لئے کمپنی سے براہ راست رابطہ کرکے آرڈر بک کروانا پڑتا ہے۔ یہ پودا گملے میں بھی لگایا جاسکتا ہے جبکہ گملے سے باہر زمین میں بھی یہ خوب پھلتا پھولتا ہے۔

کمپنی کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ آلو اور ٹماٹر نباتات کی ایک ہی نسل سے تعلق رکھتے ہیں اس لئے یہ حیرت کی بات ہے کہ اس سے پہلے کسی کو آلو کے ساتھ ٹماٹر کی پیوند کاری کا خیال نہیں آیا۔ سائنسدانوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہر پودے کی پیوندکاری ہاتھ سے کی جاتی ہے اور یہ پودا 100 فیصد قدرتی ہے یعنی اسے کسی بھی جینیاتی عمل کے ذریعے تیار نہیں کیا گیا ہے۔ اس پر لگنے والے ٹماٹروں اور آلوﺅں کا ذائقہ بھی 100 فیصد قدرتی ہے۔ ایک ہی پودے سے ٹماٹر اور آلو حاصل کرنے کی یہ پہلی مثال قرار دی جارہی ہے۔

waseem hyder

اپنا تبصرہ لکھیں