آن لائن اردو پنجابی بیٹھک

عنوان
تشدد اور اسکے اثرات ہماری شخصیت پر اور اسکا تدارک
اس آن لائن پروگرام کا مقصد اس وقت ہماری سوسائٹی میں موجود مختلف تشدد کی اقسام سے وقفیت حاصل کرنا تھا۔ یہ اس موضوع پر اردو فلک ڈاٹ نیٹ اور انٹر کلچرل وومن گروپ کی جانب سے ایک تعارفی پروگرام تھا۔ انٹر کلچرل وومن گروپ پہلے سے ہی خواتین کے ڈپریشن پر پچھلے دو برسوں سے کامیابی سے کام کر رہا ہے۔اس لیے اسی موضوع پر مزید کام کیا جا رہا ہے۔تاکہ وہ خواتین جو کسی وجہ سے ان پروگرامز سے فائدہ نہیں اٹھا سکتیں وہ آن لائن پروگرام سے مستفید ہو ں سکیں۔
زوم پر ہونے والی اس میٹنگ میں اردو فلک گروپ کی ممبر خواتین نے حصہ لیا اور یشدد کی مختلف اقسام کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ جبکہ ان سیپیدا ہونے والے گھریلو مسائل شخصیت کی ٹوٹ پھوٹ اور مختلف اخلاقی خرابیوں اور جرائم کے تدارک کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اس کے ساتھ ساتھ ایک ذہنی مشق بھی کروائی گئی۔
تمام خواتین نے اس موضوع پر اظہار خیال کیا۔جبکہ اگلے بدھ کی شام بھی سوا سات بجے اسی موضوع کو آگے بڑہایا جائے گا اور اس کے بارے میں مزید عملی مشقیں اور تجاویز پیش کی جائیں گی۔
اس سلسلے میں آپکی مزید تجاویز اور رائے ہمارے لیے بہت اہم ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں