ایک تیس سالہ شخص جو کہ تیس مختلف اشیاء آن لائن فروخت کرنے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑا گیا جو کہ دراصل اس نے کبھی فروخت نہیں کی تھیں۔تیس سالہ شخص نے مختلف آن لائن کمپنیوں پر کمپیوٹر، ٹیلیفون اور بچوں کے لباس فروخت کرنے کے اشتہارات دیے تھے۔جس پر اسے لوگوں نے ادائیگی بھی کی تھی لیکن اس نے یہ اشیاء کبھی کسی کو پوسٹ نہیں کیں۔ناروے کے کیپیٹل سٹی اوسلو کے رہائشی اس شخص نے یہ اشیاء جنوری دو ہزار سولہ سے لے کر دو ہزار اٹھارہ تک فیس بک اور فن ڈاٹ این او Finn.no پر فروخت کے لیے رکھی تھیں۔یہ شخص اکثر یہ پوسٹیں فرضی ناموں سے کیاا کرتا تھا اور خود کو عورت ظاہر کرتا تھا ۔وہ لنڈا ماریا ،رینالٹ ماریا اورلائن جیسے نام استعمال کیا کرتا تھا۔
NTB/UFN