آپریشن کے دوران مریض کے جسم میں کلپ بھولنے کی وجہ سے مریض جاں بحق
گردے کے آپریشن کے دوران خون کی رگوں پر کلپ لگانے اور اسے سرجری کے بعد مریض کے جسم میں موجود رہنے کی وجہ سے مریض کی جان چلی گئی۔یہ واقعہ سن دو ہزار سولہ میں تیلے مارک کے ہسپتال میں پیش آیا۔ڈاکٹر کا کہنا ہے ہ مریض کی صورتحال اس قدر پیچیدہ تھی کہ خون کی شریانوں میں کلپ غلط لگا تھا جس کی وجہ سے وہ سرجری کے بعد بھی نہ نکل سکا۔جب آپریشن کے بعد بھی اسکی حالت بہتر نہ ہوئی ڈاکٹروں نے دوبارہ اسکا آپریشن کیا لیکن دوبارہ بھی وہ کلپ نہ مل سکا۔جس کی وجہ سے مریض جسم میں زہر پھیلنے کی وجہ سے جاں بحق ہو گا۔
ہسپتال کے ڈائیریکٹر Tom Helge Rønningنے روزنامہ وارڈن کو بتایا کہ اس سلسلے میں ہسپتال اپنے عملہ پر کوئی قانونی چارہ جائی نہیں ہونے دے گا۔اس لیے کہ یہ محض اتفاق تھا اوراب ہسپتال اس سلسلے میں مزید احتیاط کرے گا۔
NTB/UFN