حالیہ انتخابات میں کامیابی ملنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عوام کے ٹیکس کے پیسے کی حفاظت کرنے اور سادگی اپنانے کااعلان کیاتوپی ٹی آئی کے نومنتخب ا راکین اسمبلی نجیب ہارون اور حماد اظہر نے تنخواہ سمیت دیگر مراعات خود وصول نہ کرنے کا اعلان کردیا تاہم اب شہری نے یہی فرمائش عامر لیاقت حسین سے کی تو انہوں نے ایسا جواب دیا کہ جان کر آپ کی ہنسی نکل جائے گی ۔
نجیب رزاق کے اعلانیہ ٹوئیٹ پر بے نظیر صمد نے لکھا کہ ’تحریک انصاف کے فیصل واوڈا اورعامر لیاقت حسین کو بھی ایسا ہی کرنا چاہیے ‘
اس ٹوئیٹ پر عامر لیاقت حسین بھی میدان میں آگئے اور تنخواہ لینے یا نہ لینے کی بات کرنے کی بجائے لکھا کہ ’ہم تمام کپتان کی ٹیم کے کھلاڑی ہیں، ہماری طرف سے ہونیوالے تعمیری کاموں کو دیکھیں گے ، انشاءاللہ۔عمران خان کی ٹیم کا ہرکھلاڑی محمد نجیب ہارون کی طرح بہترین کام کرے گا ‘۔