ترک صدر طیب اردوان نے امریکہ سے وضاحت مانگتے ہوئے کہا کہ امریکہ واضح کرے وہ ہمارے ساتھ ہے یا دہشت گردوں کیساتھ؟
عراق کے شمالی حصے میں شدت پسند تنظیم کردش فائٹرز کے ہاتھوں تین ترک فوجیوں کی ہلاکت پر بیان دیتے ہوئے ترک صدر کا کہنا تھا کہ امریکہ عراق میں کردش دہشتگردوں کی سرپرستی کر رہا ہے، امریکہ واضح کرے کہ وہ کرد دہشتگردوں کے ساتھ ہے یا ترکی کے ساتھ؟
انہوں نے امریکی وزارت خارجہ کے بیان کو مذاق قرار دیا جس میں کرد ملیشیا کے ہاتھوں ترک فوجیوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ ایک ہفتے قبل عراق کے شمالی حصے میں کردش فائٹرز کے حملے میں تین ترک فوجی ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا تھا۔