آپ کا دوست اور ساتھی اردو فلک ڈاٹ نیٹ 

ہفتہ وار آن لائن میگزین اردو فلک ڈاٹ نیٹ اردو فلک ڈاٹ نیٹ پچھلے نو برسوں سے ناروے میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی اور اردو اہل زبان کے لیے کام کر رہا ہے۔اسکا مقصد ناروے میں موجود نارویجن پاکستانی کمیونٹی میں اردو زبان اور قومی کلچر ہماری معاشرتی روایات اور اقدار کی حفاظت کے ساتھ ساتھ مسائل کا سدباب اور تازہ معلومات بہم پہنچانا شامل ہے۔مثلاً اردو فلک ڈاٹ نیٹ کی سائٹ پر آپ کو ناروے میں بدلتے ہوئے امیگریشن کے قوانین کے بارے میں خبریں پہنچائی جاتی ہیں جو کہ ہر پاکستانی کی ضرورت ہے چاہے اسکا تعلق کسی بھی شعبہ سے ہے۔
اس کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کے مسائل اور پاکستانی کمیونٹی کے مختلف تنظیموں میں ہونے والے پروگراموں کی رپورٹس بھی شائع کی جاتی ہیں۔اس سلسلسے میں سائٹ ان تنظیموں کی شکر گزار ہے جو باقائدگی سے اپنی رپورٹس بھیجتی رہتی ہیں۔اس طرح جو افراد کسی وجہ سے شرکت نہیں کر پاتے وہ بھی اس سے فائدہ اٹھاتے ہیں جبکہ خود تنظیموں کے پروگراموں کا آن لائن ریکارڈ بن جاتا ہے۔اس وقت اسلامک کلچرل سینٹر اورانٹر کلچرل وومن گروپ کے پروگراموں کی رپورٹس سائٹ پر باقائدگی سے شائع ہوتی ہیں ۔باقی تنظیمیں بھی تعاون کرتی ہیں جسکا ادارہ تہہ دل سے شکر گزار ہے۔
اس ضمن میں کئی افراد نے مطالبہ کیا ہے کہ تنظیموں میں ہونے والے پروگراموں کی پیشگی اطلاع چاہیے جس کے لیے سائٹ پر جلد کام شروع ہو جائے گا۔اس وقت پاکستانی کمیونٹی کو بچوں کی تربیت ،شادیوں اور روزگار کے جو مسائل درپیش ہیں وہ ہمارے لیے ایک چیلنج ہیں۔سائٹ پر جلد ہی ان مسائل کے حل کیلیے مہم شروع کی جائے گی۔اس سلسلے میں ہم نے مختلف تنظیموں اور اداروں سے رابطہ کیا ہے اور مزید ہمیں آپ کے تعاون کی بھی ضرورت ہے۔
اردو فلک ڈاٹ نیٹ اگلے سال کچھ آن لائن پارٹ ٹائم جابز بھی شروع کررہی ہے جو لوگ اس کام میں دلچسپی رکھتے ہیں یا آپ کسی ایسے شخص کو جانتے ہیں جو یہ کام کر رہا ہے یا کسی نے کوئی ہوم بزنس یا کوئی بھی بزنس اسٹارٹ کیا ہے تو آپ اسے بھی سائٹ کا حوالہ دے سکتے ہیں۔
سائٹ پر بچوں کا صفحہ بھی موجود ہے جس پر اتنا ذیادہ کام نہیں ہوا اور وہ پیچھے چلا گیا ہے اگر آپ لوگ تعاون کریں تو اس میں آپ کے بچوں کا اور آپکا بھی بہت فائدہ ہے۔اس سلسلے میں یہاں ایک ورکشاپ بھی رکھی جا سکتی ہے ادارے کے تعاون سے جس میں آپ اپنے بچوں کے ساتھ مل کر کمپیوٹرپر اردو لکھنا پڑھنا سیکھ سکتی ہیں۔اسکا فائدہ آپکو ابھی اور آنے والے وقتوں میں ہو گا جب ہر چیز ڈیجیٹل ہو جائے گی اور اس جدید دور میں وہی زبانیں اور تہذیبیں زندہ رہ پائیں گی جو ڈیجیٹلڈ ہوں گی۔
اب میں آخر میں آپکو تھوڑا سا اپنی ٹیم کے بارے میں بتاتی چلوں اردو فلک ڈاٹ نیٹ کی ٹیم میں اس وقت دس افراد کام کر رہے ہیں جس میں سے چار افراد ناروے میں جبکہ باقی اراکین سویڈن کویت اور پاکستان میں موجود ہیں۔نئے سال پر ان میں اضافہ کی توقع ہے۔اسی طرح سائٹ پر اس وقت ٹیکنیکل عملہ اور دیگر نمائندے کام کر رہے ہیں۔یہ نہائیت دلچسپ اور مفید کام ہے۔ اگر آپ میں سے کوئی اسے فری جوائن کرنا چاہے تو یقین کریں کہ آپ نہ صرف اس میں سے تفریح حاصل کر سکتے ہیں بلکہ اس سے بے بہا رزق اور نیکیاں بھی کما سکتے ہیں۔میں آج آپ کے لیے ساٗٹ کی جانب سے کچھ گفٹ کارڈز اور چند تحائف لے کر حاضر ہوئی ہوں جو لوگ اس میں حصہ لیں گے ان سب کے لیے تحائف ہیں سوالات قائد اعظم کے یوم پیدائش کے حوالے سے ہیں۔
اس کے علاوہ آپ سب کے لیے ایک ضروری اطلاع ہے کہ سائٹ پر ماہ جنوری سے ایک کمپین شروع ہونے والی ہے جو کہ دو سے تین ہفتوں کے مراحل میں کی جائے گی۔جیتنے والوں کو مختلف کمپنیوں کی جانب سے ٹریول ٹکٹس، گفٹ کارڈز اور دیگر قیمتی تحائف دیے جائیں گے۔اگر آپ تحائف میں دلچسپی نہیں رکھتے تب بھی اپنی قومی زبان کی خاطر ضرور حصہ لیں اور تحائف کسی اور کو دے دیں۔یہ صرف حوصلہ افزائی کے لیے ہیں۔
اسکی تفصیلات اگلے دو ہفتوں کے اندر آپکو مل جائیں گی۔آپ لوگ سائٹ کے فارم اور سرکولیشن پیپر پر کر دیں۔
شکریہ
سوالات۔۔۔۔
؂ قائد اعظم کا پورا نام؟
والد کا نام؟
بیرسٹری کی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟
کس شہر میں پیدا ہوئے؟

اپنا تبصرہ لکھیں