) سٹیل کی نسبت داڑھی کے بال 50گنا نرم ہوتے ہیں۔ اس کے باوجود ریزر کے بلیڈ اتنی جلدی کند کیوں ہو جاتے ہیں؟ بالآخر سائنسدانوں نے اس کی ایسی وجہ دریافت کر لی ہے کہ سن کر آپ کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی۔ میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں نے الیکٹران مائیکروسکوپ کے ذریعے الٹرا فائن ڈیٹیل کے ساتھ شیونگ کے عمل کا جائزہ لیا۔ اس میں بال اور بلیڈ کے سرے بہت واضح نظر آ رہے تھے۔
جب سائنسدانوں نے اس طرح ریزر کے بلیڈز کو بالوں کو کاٹتے ہوئے دیکھا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ اگرچہ بال بلیڈز کی نسبت 50گنا تک نرم ہوتے ہیں لیکن اس کے باوجود بالوں کو کاٹتے ہوئے بلیڈز کے سرے ٹوٹ کر انتہائی باریک ذرات کی صورت گرتے جاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ چند بار شیو کرنے سے ہی ریزر کے بلیڈز کند ہو جاتے ہیں۔
سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ”سٹیل کے مائیکروسکوپک سٹرکچر میں ہی خامیاں ہیں۔ اس کے ساتھ اگر بالوں کے رخ کے مخالف سمت سے شیو کریں تو ایک ہی جھٹکے کے ساتھ بھی بال بلیڈز کے سرے توڑ ڈالتے ہیں۔ اس تحقیق میں ثابت ہوا کہ ایک اکیلا بال بھی مخصوص صورتحال میں (بال کاٹنے کے زاوئیے وغیرہ کو مدنظر رکھتے ہوئے )بلیڈ کے سرے کو توڑ سکتا ہے۔ جب بلیڈ ایک بار ٹوٹ جاتا ہے تو اس سے آگے اس کے ٹوٹنے کا عمل بہت تیز ہو جاتا ہے۔ تحقیق کے نتائج میں سائنسدان اس نتیجے پر پہنچنے کے بلیڈز بنانے کی موجودہ ٹیکنالوجی ہی ناقص ہے اور اسے بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔