این آر کے چینل کے ایک تجزیے میں یہ سوال پوچھا گیا ہے کہ اگر کوئی سوشل میڈیا پر اپنی پرائیویٹ تصاویر سنیپ چیٹ کے ذریعے شئیر کرے تو اس سے کیا فرق پڑتا ہے ۔ڈاٹا اینسپیکشن کے شعبے کے وکیل Judin نے کہا ہے کہ اس طرح کی لائیو فلم فیس بک پر لگانے کی وجہ سے کئی مسائل ہو سکتے ہیں ۔ایک تواس سے لوگوں کی پرائیویسی متاثرہوتی ہے۔ دوسرے کسی بڑے ہجوم کی لائیو رپورٹ سوشل میڈیا پر دینے والا قانونی طور پر کسی بھی حادثہ کا ذمہ دار ہو گا۔یہ بات ہر فلم بنانے والے کو سوچنا ہو گی کہ آیا وہ کوئی ذمہ داری کا خطرہ مولیتا ہے یا نہیں۔
اگر اس سلسلے میں کاپی رائٹ کا مقدمہ چلایا جائے تو ذمہ دار فرد پر جرمانہ یا قید کی سزا عائد ہو سکتی ہے۔
پچھلے ہفتے اس سلسلے میں فن مارک کے ایک اخبار کی اس پیشکش پر اختلاف کیا گیا تھا کہ ایک موسیقی کے پروگرام کی براہ راست ریکارڈنگ نشر کی جائے۔
NTB/UFN