غزہ میں امدادی سامان لے کر جانے والے سویڈش بحری جہاز کو اسرائیلی حکام نے غزہ کے محصور علاقے میں جانے سے روک دیا ۔اسرائیلی حکام نے اس امدادی بحری جہاز کو اسرائیلی پورٹ کی جانب جانے کے لیے مجبور کیا۔ان کا کہنا ہے کہ بحری جہاز نے غزہ کی پٹی کی جانب جانے کی کوشش کر کے بین الا قوامی بحری قوانین کی خلاف ورزی کی ہے ۔اسرائیلی حکام کے مطابق بحری جہاز کی تلاشی کے دوران کو ئی مشکوک چیز برآمد نہیں ہوئی۔
سویڈش اور نارویجن عملے نے یہ بات پہلے ہی واضع کر دی تھی کہ ان کے پاس صرف غزہ کے لیے امدادی سامان دوائیں اور امدادی ٹیم ہے۔
یہ بحری جہاز ان چار امدادی بحری جہازوں میں سے ایک تھا جو کہ Freedom Flotilla III فریڈم فلوٹائل کے پروگرام کے تحت بھیجے جا رہے تھے۔
یہ بحری جہاز سب سے پہلا تھا جو کہ غزہ کی جانب امداد لے کر جا رہ اتھا ۔جبکہ غزہ اسرائیلی ملٹری کے کنٹرول میں ہے۔
NRK/UFN