ابوظہبی کی راشد بن سعید سٹریٹ میں مبینہ طورپر گیس لیکج سے دھماکہ ہواجس کے نتیجے میں کئی لوگ زخمی ہوگئے ، انہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
عرب میڈیا کے مطابق ابوظہبی پولیس کے مطابق اطلاع ملتی ہی ایمرجنسی ریسپانس ٹیم نے عمارت سے مکینوں کو نکالا اور علاقے کو سیل کردیا، لوگوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے اب بھی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔
پولیس نے اپنے بیان میں بتایا کہ پیر کی صبح آپریشن روم میں ایک ریسٹورنٹ میں دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی ، اس علاقے کی سڑک عارضی طورپر ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ۔ ایک عینی شاہد نے خلیج ٹائمز کو بتایا کہ دھماکے کی آواز اتنی بلند تھی کہ پورا علاقہ گونج اٹھایا، جب یہ واقعہ ہوا تو میں گاڑی چلا رہا تھا، میں بہت ڈر گیا تھا ۔دھماکے میں پورا ریسٹورنٹ اور گرائونڈ فلور تباہ ہوگیا، باہر کھڑی کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔